ٹوکیو اولمپکس 2020، فری سٹائل 1500 میٹر سوئمنگ میں امریکا کی کیٹی لیڈکی نے گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس 2020، فری سٹائل 1500 میٹر سوئمنگ میں امریکا کی کیٹی لیڈکی نے گولڈ ...
ٹوکیو اولمپکس 2020، فری سٹائل 1500 میٹر سوئمنگ میں امریکا کی کیٹی لیڈکی نے گولڈ میڈل جیت لیا

  

ٹوکیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوکیو اولمپکس کے رنگا رنگ ایونٹ میں امریکی کی کیٹی لیڈکی نے 1500 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں طلائی تمغہ جیت کر چھٹا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں روز بھی میڈلزکی جنگ جاری ہے  جہاں امریکی ایتھلیٹ کیٹی لیڈکی نے چھٹا سونے کا تمغہ بھی جیت لیا ۔ انہوں نے 1500 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتا ۔   آسٹریلیا کی ایریارن ٹائٹمس نے 200 میٹر میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

میڈل ٹیبل پر جاپان 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ امریکا اور چین  نے دس، دس  گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -کھیل -