جہانگیر ترین گروپ کانذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری پر اظہار تشویش، اہم فیصلہ کرلیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رکن پنجا ب اسمبلی نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آج شام اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترین گروپ کے رہنما فیصل جبوانہ کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر تمام اراکین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر مشاورت جاری ہے ۔
واضح رہے کہ فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نذیر چوہان کوآج ضمانت پر رہا ہونے کے بعدایک اور مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا ہے۔