مون سون کی بارشیں، وزیر اعظم نے عوام کیلئے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا

مون سون کی بارشیں، وزیر اعظم نے عوام کیلئے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا
مون سون کی بارشیں، وزیر اعظم نے عوام کیلئے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے مون سون کی بارشوں اور آج صبح اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کے بعد عوام کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا جس میں عوام کو خصوصی احتیاط کی تاکید کی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے اردو اور انگریزی میں لکھا کہ مون سون کی تیز بارشوں کے سلسلے میں اپنے اپنے عوام کو خبردار کرتے ہوئے انہیں خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کر رہا ہوں ۔ اس کے ساتھ میں نے این ڈی ایم اے سمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار رہنے کے احکامات بھی صادر کر دیے ہیں ۔