نوسرباز عورت نومولود جڑواں بچیاں اغواء کر کے فرار، لیکن طریقہ ایسا کہ آپ کبھی کسی اجنبی پر بھروسہ نہ کریں

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد میں سرکاری ہسپتال سے دو نومولود بچیاں اغواء ہو گئیں ، اغواء کار عورت نے بچیوں کے والدہ سے دوستی کی ، بعد ازاں بچیاں لے کر فرار ہو گئی ۔
فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں لیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو جڑواں بچیاں پیدا ہوئیں، رات گئے نامعلوم خاتون ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آئی اور کپڑے تبدیل کرانے کے بہانے بچیوں کو اغواء کر کے فرار ہو گئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچیوں کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ گائنی وارڈ کے گیٹ پر عملہ اور گارڈ موجود نہیں ہیں جس کے باعث ملزمہ آسانی سے وارڈ میں داخل ہوئی اور نوسربازی سے بچیاں اغواء کرکے فرار ہو گئی۔