بارش کے باعث سیلابی صورتحال، وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم جاری کردیا

بارش کے باعث سیلابی صورتحال، وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم جاری کردیا
بارش کے باعث سیلابی صورتحال، وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اس حوالے سے ریسکیو حکام کو حکم جاری کردیا ہے،ریسکیو حکام کو تمام انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں ایڈمنسٹریشن کو خود فیلڈ میں رہ کر صورتحال کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے PDMA، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں

مزید :

قومی -