پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، آج کونسا پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کرے گا؟ میچ سے قبل اہم خبر آگئی

بارباڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائ)پاکستان کی جانب سے آج فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کریں گے۔
ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وہ 94 ویں کھلاڑی ہیں۔وسیم جونیئر نے پاکستان سپر لیگ کے دوران اسلام آباد یوناٹٹیڈ کی نمائندگی کی تھی۔وہ اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دو سپنرز کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔