کراچی میں 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے ملی

کراچی میں 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے ملی
کراچی میں 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے ملی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی ماہم کی لاش کچرا کنڈی سے مل گئی۔ ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔

چھ سالہ ماہم گزشتہ روز زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش آج کچرا کنڈی سے ملی۔ بچی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔

جناح ہسپتال کی میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق بچی کو زیادتی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ناک اور منہ دبا کر اسے قتل کردیا گیا۔ اس دوران بچی کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بظاہر بچی کے ساتھ زیادتی کسی قریبی شخص نے کی اور پہچان ہوجانے کے ڈر سے اسے قتل کردیا۔