پہلا ٹی 20، میچ کا ایسا نتیجہ کہ مداحوں کی مایوسی کی حد نہ رہے

پہلا ٹی 20، میچ کا ایسا نتیجہ کہ مداحوں کی مایوسی کی حد نہ رہے
پہلا ٹی 20، میچ کا ایسا نتیجہ کہ مداحوں کی مایوسی کی حد نہ رہے

  

بارباڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث صرف ایک اننگز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ٹاس کے بعد بارش کے سبب میچ کو نو اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا۔ دوسرے ہی اوور میں اوپننگ بلے باز لنڈل سمنز انجری کے سبب گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، تیسرے اوور میں لیوس چھ رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔آندرے رسل چھ گیندوں پر سات رنز بناکر عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نکلس پوران 11 گیندوں  پر 13 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کرس گیل سات گیندوں پر سات رنز بناکر محمد وسیم کا نشانہ بنے۔ہیٹمائر پانچ گیندوں پر پانچ رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کیرن پولارڈ22 اور جیسن ہولڈر دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے 14 ایکسڑا رنز دئیے گئے۔

تاہم ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کے بعد ایک دفعہ پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث میچ کو بنا کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی 20میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے ڈیبیو کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی،شاہین شاہ آٖفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں لینڈل سمنز، لیوس، کرس گیل، ہیٹمائر، پوران، پولارڈ،آندرے رسل، براوو، والش، کوٹرل اور عقیل حسین شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -