گاڑی چیک کروانے آئی خاتون کو ورکشاپ سے ہی نکال دیا گیا لیکن کیوں؟ وجہ ایسی شرمناک کہ یقین کرنا مشکل

گاڑی چیک کروانے آئی خاتون کو ورکشاپ سے ہی نکال دیا گیا لیکن کیوں؟ وجہ ایسی ...
گاڑی چیک کروانے آئی خاتون کو ورکشاپ سے ہی نکال دیا گیا لیکن کیوں؟ وجہ ایسی شرمناک کہ یقین کرنا مشکل
سورس: TikTok/tiawould

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گاڑی چیک کروانے گئی خاتون کوعملے نے گیراج سے نکال باہر کیا اور گاڑی کی انسپکشن تک باہر کھڑے رہنے پر مجبور کر دیا۔ خاتون کی طرف سے عملے کی اس حرکت کی ایسی وجہ بیان کی گئی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام ٹیا ووڈ ہے جس کا کہنا ہے کہ عملے نے اسے اس کے نیم عریاں لباس کی وجہ سے گیراج سے باہر نکالا۔

ٹیا ووڈ نے بتایا کہ ”میں نے ایسا مختصر ٹاپ پہن رکھا تھا جس سے میرا جسم نمایاں ہو رہا تھا۔ اس پر عملے نے مجھے کہا کہ تمہارالباس نامناسب ہے جس کی وجہ سے تم گیراج میں کھڑی نہیں ہو سکتیں۔ جب تک تمہاری گاڑی کی انسپکشن ہو رہی ہے، تم انسپکشن سٹیشن کے باہر رکو۔ “ ٹیا ووڈ نے اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک کی کہانی اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @tiawouldپر ایک ویڈیو میں بیان کی ہے۔ اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں اکثر صارفین اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”مجھے یقین نہیں آ رہا کہ لباس کی وجہ سے بھی کسی کو اس طرح کے نارروا سلوک کا نشانہ بننا پڑ سکتا ہے۔“ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”تم اتنی خوبصورت ہو، مجھے تو انسپکشن سٹیشن کے عملے سے حسد ہونے لگا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -