خلائی مخلوق انسانوں کو کچل کر زمین کو اخروٹ کی طرح توڑ ڈالے گی، ایک ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

خلائی مخلوق انسانوں کو کچل کر زمین کو اخروٹ کی طرح توڑ ڈالے گی، ایک ماہر نے ...
خلائی مخلوق انسانوں کو کچل کر زمین کو اخروٹ کی طرح توڑ ڈالے گی، ایک ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر خلائی مخلوق پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر نے اب اس بظاہر فرضی مخلوق کے متعلق ایسا ہولناک انکشاف کر ڈالا ہے کہ خلائی مخلوق کے وجود پر یقین نہ رکھنے والے بھی دہل جائیں گے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق نک پوپ نامی اس ماہر نے کہا ہے کہ اگر خلائی مخلوق اور انسانوں کی جنگ ہوتی ہے تو خلائی مخلوق انسانوں کو آن واحد میں کچل ڈالے گی اور ہماری زمین کو ایسے توڑ ڈالے گی جیسے ہم اخروٹ کو توڑتے ہیں۔نک پوپ کا کہنا تھا کہ ’خلائی مخلوق کے ہتھیار ہم انسانوں کے ہتھیاروں سے غالباً اربوں سال جدید ہوں گے۔ ان کے پاس ایسے ہتھیار ہو سکتے ہیں جن کا ہم آج کے انسان تصور بھی نہیں کر سکتے اور اتنے جدید ہتھیار تیار کرنے میں ہمیں مزید کئی ارب سال لگ سکتے ہیں‘۔ 

 رپورٹ کے مطابق نک پوپ نے اپنی تحقیق میں امریکی فضائیہ کے ان پائلٹوں کے انٹرویوز بھی کیے جنہوں نے طیارے اڑاتے ہوئے آسمان میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں جیسی غیرمرئی چیزیں دیکھیں۔ 2004ءسے اب تک امریکی فضائیہ کے پائلٹ 143بار ممکنہ خلائی مخلوق کو دیکھ چکے ہیں۔ 

نک پوپ کا کہنا ہے کہ’صرف امریکہ کے فضائی پائلٹوں کا اتنی بڑی تعداد میں خلائی مخلوق کو زمین کے گرد چکر لگاتے دیکھنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انسانوں اور خلائی مخلوق کی جنگ کا امکان خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا اور اگر ایسا ہوتا ہے کہ خلائی مخلوق سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم سے اربوں سال آگے ہیں اور اس کے پاس ممکنہ طور پر اتنے جدید ہتھیار ہو سکتے ہیں کہ وہ انسانوں کو کچل ڈالیں گے اور زمین کو اخروٹ کی طرح توڑ ڈالیں گے ‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -