دولہے کا دھرنا کام کرگیا،22گھنٹے بعد دلہن ساتھ جانے پر رضامند ، دلچسپ خبرآگئی

دولہے کا دھرنا کام کرگیا،22گھنٹے بعد دلہن ساتھ جانے پر رضامند ، دلچسپ خبرآگئی
دولہے کا دھرنا کام کرگیا،22گھنٹے بعد دلہن ساتھ جانے پر رضامند ، دلچسپ خبرآگئی

  

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں ایک دولہا کا 22گھنٹے طویل دھرنا بارآور ثابت ہوا، بالآخر دلہن اس کے ساتھ جانے پر راضی ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہوا کہ دولہا اپنی دلہن کو بیاہنے کے لیے بارات لے کر اس کے گھر پہنچا۔ جب نکاح ہو گیا تو لڑکی کو علم ہوا کہ دولہے کے ایک ہاتھ کی انگلیاں کٹی ہوئی ہیں۔

دولہے کی ایک ہاتھ کی تین انگلیاں کسی حادثے میں کٹ گئی تھیں۔دولہا والوں کی طرف سے یہ بات پہلے نہیں بتائی گئی تھی۔ دلہن کو نکاح کے بعد اس بات کا علم ہوا جس پر اس نے دولہا کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ اب چونکہ نکاح ہو چکا تھا لہٰذا دولہا وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گیا اور گھر والے دلہن کو منانے کی کوشش کرنے لگے۔ بالآخر دولہا کے 22گھنٹے طویل دھرنے کے بعد دلہن اس کے ساتھ جانے پر رضامند ہو گئی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -