حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری
حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں سے اب تک ہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی  جبکہ خیبر پختونخوا کےبعض اضلاع میں مون سون کی بارشوں اوربعض اضلاع میں سیلابی صورت حال کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطا بق حالیہ با رشوں سے مردان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے، ایک مکان کوجزوی جبکہ ایک کو مکمل طور پرنقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام تر وسائل بروئے کارلانے اورنقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے نو حساس اضلاع میں فوری رسپانس کے لیے نمائندوں کو تعینات کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ریلیف کمپنسیشن پالیسی 2019 کے تحت قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کو فی کس تین لاکھ جبکہ شدید ذخمی افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے امداددی جاتی ہے جبکہ گھروں کے نقصانات کی صورت میں30ہزارسےلیکرایک لاکھ روپےتک کی امداددی جاتی ہے،ڈی سنٹر لائیزیشن پالیسی کے تحت متعلقہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد میں رقوم تقسیم کر تی ہے،اسی طرح قدرتی آفات سے مال مویشوں کے اموات کی صورت میں مالکان کو چھ ہزار سے لیکر 20 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جاتا ہے۔ ریلیف پالیسی کے تحت فصلوں،باغات وغیرہ کے نقصان کی صورت میں پانچ ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ ایک خاندان کو زیادہ سے ذیادہ 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ جبکہ اشجار کے نقصان کی صورت میں 400 روپے فی شجر دیا جا تا ہے۔اور ایک خاندان کو زیادہ سے زیادہ 40ہزار روپے دیے جا تے ہیں۔قدرتی آفات سے متا ثرہ افراد کو چا ہیے کہ جانی نقصان (اموات) کی صورت مٰیں 45 دن کے اندر ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دیں جبکہ شدید ذخمی افراد 15دن، گھروں کے نقصانات کے معاوضے کے لئے 30 دن ،مال مو یشی کے نقصانات کے معاوضے کے لیے 15 دن اور فصلوں ،باغات اور اشجار کے نقصانات کے معاوضے کے لیے 30 دن کے اندر ضلعی انتطامیہ کو باضابطہ درخواست دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں اور اس وقت تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ریلیف اکاونٹ میں مناسب رقم موجود ہے۔جو کہ ناگہانی قدرتی آفات میں استعمال کی جا سکے گی۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ کا ہدایت کی ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔