مزدوری کی رقم مانگنے پر دکان مالک نے یتیم بچے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سمن آباد کے علاقہ میں مزددوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر مالک نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنےکے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کے مطابق پولیس ٹیم نے مالک سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم سلمان کی برگر شاپ ہے جہاں یتیم بچہ طاہ مزدوری کرتا تھا۔مزدوری کےپیسوں کا تقاضہ کرنے پر سلمان نے بچے پرلوہے کی سلاخوں سے تشدد کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے اور 14 سالہ یتیم بچے طاہر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کو شاباش دی ہے۔