پی پی 38 میں پی ٹی آئی کی بڑی لیڈ، کارکنوں کا جشن شروع ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

پی پی 38 میں پی ٹی آئی کی بڑی لیڈ، کارکنوں کا جشن شروع ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
پی پی 38 میں پی ٹی آئی کی بڑی لیڈ، کارکنوں کا جشن شروع ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 38 سیالکوٹ میں جیت کی امید نظر آتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی کیمپ میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور جیت کی خوشی میں کارکن بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو سات ہزار  کی لیڈ حاصل ہے اور 165 میں سے بیشتر پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ سامنے آچکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں یہ سیٹ 17 ہزار کے مارجن سے ہاری تھی۔یہ سیٹ لیگی ایم پی اے خوش اختر سبحانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احسن سلیم بریار  کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -