اپوزیشن کا رونا پیٹنا جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہے گی ، میاں محمودالرشید کا حکومت مخالف جماعتوں کو پیغام

اپوزیشن کا رونا پیٹنا جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہے گی ...
اپوزیشن کا رونا پیٹنا جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہے گی ، میاں محمودالرشید کا حکومت مخالف جماعتوں کو پیغام

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے بعد اپوزیشن کا رونا پیٹنا جاری ہے مگرتحریک انصاف(پی ٹی آئی) کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہے گی،پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دینے پر کشمیر ی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی ہرسطح پرتعریف کی جارہی ہے۔

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سےدبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمیاں محمودالرشیدنےکہاکہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر عوام کا اظہار اعتماد ہے،پی ٹی آئی کو کامیاب بنانےپرآزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں،کامیابی پروزیراعظم عمران خان اور نو منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ آزادکشمیرکےعوام نےمخالف سیاسی جماعتوں کےبیانیےکومسترد کردیاہے,اپوزیشن جماعتوں کا ملک دشمن بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا, کپتان کابیانیہ ایک بارپھر فتح یاب ہوا,اپوزیشن جماعتیں شکست تسلیم کرنےکاحوصلہ پیدا کریں,پی ٹی آئی کی کامیابی پربھارت میں بھی پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔

میاں محمود الرشید نےکہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں اب آزادکشمیرمیں بھی ترقی و خوشحالی کاسفرشروع ہو گا، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -