پی پی 38 سیالکوٹ، پی ٹی آئی نے 17 ہزار ووٹوں سے ہاری ہوئی سیٹ ن لیگ سے چھین لی، کتنے ووٹوں سے فتح حاصل کی؟ بڑی خبر آگئی

پی پی 38 سیالکوٹ، پی ٹی آئی نے 17 ہزار ووٹوں سے ہاری ہوئی سیٹ ن لیگ سے چھین لی، ...
پی پی 38 سیالکوٹ، پی ٹی آئی نے 17 ہزار ووٹوں سے ہاری ہوئی سیٹ ن لیگ سے چھین لی، کتنے ووٹوں سے فتح حاصل کی؟ بڑی خبر آگئی
سورس: Twitter

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کو شکست دے دی۔ سنہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر تحریک انصاف کو 17 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی 38 کے تمام 165 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60 ہزار 588 ووٹ لے کر پہلے جب کہ مسلم لیگ ن کے طارق سبحانی 53 ہزار 471 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اس حلقے میں ن لیگ کو 7117 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

خیال رہے کہ پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ ن کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں 57 ہزار 617 ووٹ حاصل کرکے یہاں سے فتح حاصل کی تھی۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سعید احمد بھلی 40 ہزار 531 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -