پاکستان مخالف بیان دینے والوں کو سیالکوٹ والوں نے بھی مسترد کر دیا، ضمنی الیکشن کی کامیابی پر حماد اظہرخوشی سے کھل اٹھے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نےکہا ہے کہ جنھوں نے پاکستان مخالف بیان دینے والوں کو اپنے ڈرائنگ روم میں بٹھایا، انھیں آج سیالکوٹ والوں نے بھی مسترد کر دیا۔
سیالکوٹ ضمنی الیکشن بارے اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ یہ نون لیگ کا 2018ء میں جیتا ہوا حلقہ تھا جس نے آج تیں سال بعد تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شکست دے دی ہے۔ سنہ 2018ء کے عام انتخابات میں اس نشست پر تحریک انصاف کو 17 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60 ہزار 588 ووٹ لے کر پہلے جب کہ مسلم لیگ ن کے طارق سبحانی 53 ہزار 471 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، تحریک انصاف نے اس حلقے میں ن لیگ کو 7117 ووٹوں سے شکست دی ہے۔