پاکستان نے مزید کتنے افغان فوجیوں کو افغانستان کی حکومت کے حوالے کردیا؟

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے پناہ لینے والے مزید پانچ افغان فوجیوں کو افغانستان کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کو پانچ بج کر 45 منٹ پر نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔ افغان فوجیوں نے چترال کے اروند سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست دی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 26 جولائی کو پاکستان میں پناہ لینے والے پانچ افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔