سیالکوٹ ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کی کامیابی پروزیر اعلیٰ پنجاب بھی خوشی سے نہال  ، پیغام  جاری کردیا 

سیالکوٹ ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کی کامیابی پروزیر اعلیٰ پنجاب بھی خوشی سے ...
سیالکوٹ ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کی کامیابی پروزیر اعلیٰ پنجاب بھی خوشی سے نہال  ، پیغام  جاری کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے خدمت، شرافت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرایا، پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر سیالکوٹ کے عوام خصوصا پی پی 38 کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی،مخالف جماعت کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ منہ کے بل جا گرا ہے،اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےکہاکہ تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کی کامیابی موجودہ حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کی فتح ہے،سیالکوٹ کے عوام نے کرپٹ ٹولے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے، نتیجہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے سرخرو کیاہے،کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ احسن سلیم بریار حلقے کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے،سیالکوٹ الیکشن میں شفافیت کا بول بالا ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -