نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری پر خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے ، حیران کن بیان جاری کر دیا 

نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری پر خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے ، حیران کن بیان ...
نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری پر خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے ، حیران کن بیان جاری کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن)کےمرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی حمایت میں بول پڑے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنےبیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی دو حکومتی اداروں کے ذریعے گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،عدالت سے رہائی کے فوری بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا آمرانہ جبر ہے، نذیر چوہان کا جرم حکومت پر تنقید اور ناقص کارکردگی پر نکتہ چینی ہے،کتنے منہ بند کرو گے؟۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -