’کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کا بیانیہ دفن کردیا ‘

 ’کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کا بیانیہ دفن کردیا ‘
 ’کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کا بیانیہ دفن کردیا ‘

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کے بیانیہ کو دفن کردیا ہے،تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور عمران خان سے محبت کرنے والوں نے مریم صفدر سمیت سارے مافیا کا غرور خاک میں ملا دیا ہے.

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو بیانیہ مریم صفدر کشمیر کے اندر لے کے گئیں اس کی وجہ سے ن لیگ کو شکست ہوئی, سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی محنت قابل ستائش ہے, انہوں مریم صفدر سمیت سارے مافیا کا غرور خاک میں ملا دیا ہے,ورکروں کے جوش اور ولولہ کو خصوصی سلام .

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شکست دے دی ہے۔ سنہ 2018ء کے عام انتخابات میں اس نشست پر تحریک انصاف کو 17 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ضمنی الیکشن میں  تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60 ہزار 588 ووٹ لے کر پہلے جب کہ مسلم لیگ ن کے طارق سبحانی 53 ہزار 471 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -