بھارت کو اس کا غرور لے ڈوبا، بڑے دعوے کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

بھارت کو اس کا غرور لے ڈوبا، بڑے دعوے کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست
بھارت کو اس کا غرور لے ڈوبا، بڑے دعوے کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے 132 رنز کا ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کرتے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے تمام باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے 133 رنز کے تعاقب میں آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ جلد ہی گرگئی۔تاہم مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سبب سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پاندیا نے کہا تھا کہ  ہم مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -