محرم جلوسوں کے روٹس کوتجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ: خراب سٹریٹ لائٹس ٹھیک کرنے کا حکم 

محرم جلوسوں کے روٹس کوتجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ: خراب سٹریٹ لائٹس ٹھیک ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)سیکرٹری بلدیات پنجاب عمران سکندر بلوچ نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام سے قبل جلوسوں کے تمام روٹس پر ٹھوس اقدامات کریں بالخصوص محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے ٹوٹی سڑکوں اور گلیوں کا پیچ ورک فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایک مراسلہ کے ذریعے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام راستوں پربلڈنگ مٹیریل اور تجاوزات فوری طور پر ہٹائے جائیں اورسڑکوں،گلیوں،محلوں میں سیوریج کے گٹروں پرڈھکن یقینی بنائے جائیں۔ سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر اسٹریٹ لائٹس اور سرچ لائٹس کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی پلان مرتب کریں۔ سیکرٹری بلدیات نے پنجاب بھر کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ سٹریٹ لائٹس،پیچ ورک اور دیگر کام اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں تاکہ محرم جلوسوں کے شرکاء کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -