ڈی جی اوقاف کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

ڈی جی اوقاف کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی والد ہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد کی زیر صدارت ایوان اوقاف، لاہورمیں ”تعزیتی ریفرنس“ کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف احمد فنان، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف واحد ارجمند ضیاء،ڈا ئریکٹر اسٹیٹ اوقاف عامراحمد خان،ڈائریکٹر فنانس اوقاف تجمل عباس رانا، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف طاہرہ اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف شیخ آصف اعجاز، عظیم حیات، ایاز احمد حبیب، محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اوقاف شیخ محمد خلیل، چوہدری طاہر احمد، محمد جہانگیر،ایاز احمد حبیب، زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف غلام عباس عباسی، شاہد حمید ورک،منیجر داتاؒ دربار طاہر مقصود، منیجرحضرت بی بی پاکدامن ؒ شیخ محمد جمیل اخترودیگر افسران و اوقاف ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر مولانا مفتی فاروق القادری نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اوقاف چوہدری عبد الغفور، زونل ناظم اوقاف لاہور غلام عباس عباسی کی والدہ اور سابق خادم ضلعی خطیب محمد فضل ودیگر وفات پا جانے والے ملازمین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دْعا کی۔واضح رہے کہ”تعزیتی ریفرنس“ کا اہتمام اوقاف ایمپلائز یونین محمد رفیق، ہمایوں مجید، عمر خیام،راناعرفان و دیگر کی طرف سے کیا گیا۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -