عمران خان کی وجہ سے سارا سسٹم آلودہ ہو گیا،اشرف بھٹی

عمران خان کی وجہ سے سارا سسٹم آلودہ ہو گیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تو چونکہ ایک یک طرفہ فیصلے کے نتیجے میں پنجاب میں بھی عمران خان کی مانگے تانگے کی حکومت بننے جارہی ہے اور اب اس ساری صورت حال کے بعد عمران خان کی نظر میں اب پنجاب بھی مبینہ طور پرآزاد ہو گیا ہو گا کیونکہ جہاں جہاں اس کی حکومت بن جائے وہاں کی عوام اس کو آزاد نظر آنا شروع ہوجاتی ہے اور جہاں اس کی حکومت نہ ہو وہاں کی عوام اس کو غلام لگتی ہے اس شخص کی وجہ سے سارے کا سارا سٹم آلودہ ہوچکا ہے جو کام اس کے حق میں جائے وہی اس کو ٹھیک لگتا ہے اور جو کام اس کے حق میں نہ جائے وہی اس کو خراب لگتا ہے۔

جو فیصلہ اس کے حق میں آیا ہے اگر یہی فیصلہ اس کے خلاف آیا ہوتا تو آج اس وقت تک اس شخص نے پورے ملک میں فساد مچایا ہونا تھا اس قدر فسادی اور انتشاری شخص پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کبھی بھی نہیں آیا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -