سیاسی رسہ کشی نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا،شاداب رضا
لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے مرکزی راہنما محمد شاداب رضا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان کو معاشی اور سیاسی دیوالیہ پن سے بچانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویزالہی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،فوری اور منصفانہ انتخابات ڈوبتی ہوئی معاشی صورت حال کوقابوکرسکتی ہے۔عدالتی فیصلہ نے انصاف، آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کی ہے۔عدلیہ پر سیاسی جماعتوں کا دباؤغیر اخلاقی،غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔سیاسی جماعتوں کا عدلیہ پر سیاسی دباؤ غیر جمہوری روایت ہے۔شاداب رضا نے کہا کہ ملک و قوم کو مزید انتشار سے بچانے کیلے فوری عام انتخابات کا کروانا ضروری ہے۔پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجاب کو گزشتہ تین ماہ سے ایک منتخب وزیر اعلی سے محروم رکھنا غیر دانش مندی ہے۔
ڈاکٹر محمد عمران،محمد زاہد حبیب قادری،سردار محمد طاہر ڈوگر،محمد ا?صف رضا،علامہ طاہر اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تیسری قوت کو دعوت دینے کی بجائے جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں۔ملک کی سیاسی جماعتیں ملک میں موجود سیاسی غیر یقینی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلے ذمہ درانہ کرردار ادا کرے۔ملک کی بدترین معاشی صورت حال تشویشناک ہے۔،غیر ملکی قرض سیاسی جماعتوں کی نااہلی ہے۔سیاسی جماعتوں کی عیاشی کا بوجھ ملک کے بائیس کروڑعوام کے کندھوں پر ہے۔عوام میں بڑھتا ہوا سیاسی شعورجمہورت کے استحکام کیلے احسن اقدام ہے۔شاداب رضا نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی مشکلات کم کرنا نومنتخب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ا?ئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔فوری انتخابات کیلے سیاسی جماعتیں حکومت پر دباوڈالیں۔اپنی مرضی کا انصاف تلاش کرنے کی بجائے مرکزی حکومت عدلیہ کی تضحیق کا سلسلہ بندکرے۔عام انتخابات میں مزید تاخیر جمہوریت کے حق میں نہیں #