سینئر مینجمنٹ،مڈ کیریئر کورس کے افسران کا دورہ واسا ہیڈ آفس
لاہور(جنرل رپورٹر)31ویں سینئر مینجمنٹ کورس اور 34ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی واسا ہیڈ آفس آمد کے بعد ایم ڈی واسا غفران احمد کے زیر صدارت میٹنگ ہوئی۔ افسران کو واسا لاہور کی ورکنگ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ افسران کو واسا لاہور کی مون سون کی تیاریوں کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور مون سون کنٹرول روم کا دورہ بھی کروایا گیا۔ افسران کو سرفس واٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور زیر زمین واٹر ٹینکس کے قیام کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ واسا لاہور رین آپریشن کے دوران 16 ایمرجنسی کیمپس کی مدد سے شہریوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے نے تمام افسران کو بتایا کہ واسا لاہور عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس ضمن میں واسا جدت کی طرف گامزن ہے۔شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے واسا کے افسران اور عملہ شہر بھر میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ لاہور کے تمام اداروں کے ساتھ مکمل اشتراک سے واسا کام کر رہا ہے۔
تقریبا 14 ماہ میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد شکایات حل کی جا چکی ہیں۔ شکایت کے حل کا دورانیہ اوسطاً 17 گھنٹے ہے۔ افسران کو واسا لاہور کی کارکردگی، ڈسلٹنگ، واسا کے ماسٹر پلان اور اربن فلڈنگ سمیت دیگر پہلووؤں پر بریف کیا گیا۔ 31ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران میں سعدیہ طارق، جوادعلی،ظہور حسین، محمود لطیف، ملک عبدالوہاب اور عاطف بشیر شامل تھیاس کے علاوہ 34 مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران میں راجہ عرفان احمد، یاسر حسین،ڈاکٹر اسد منیر اور نعیم سندھو شامل ہوئیواسا لاہور کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان اور ڈئریکٹر پلاننگ ذیشان بلال شریک ہوئے