امپورٹڈ سرکار کا دھڑن تختہ عوامی مینڈیٹ کی جیت،پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ

امپورٹڈ سرکار کا دھڑن تختہ عوامی مینڈیٹ کی جیت،پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ملک عثمان، جنرل سیکرٹری میاں مقبول صدیق، سینئر نائب صدر چوہدری محمود اسلم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد جواد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب میں امپورٹڈ سرکار کا دھڑن تختہ عوامی مینڈیٹ کی جیت ہے۔ عوام نے مینڈیٹ چوری کرنے والے اور ضمیر فروش سیاستدانوں کو ایک ہی بال پر آؤٹ کردیا ہے۔ پنجاب کے عوام نے ثابت کردیا کہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب میں عوامی خدمت تعمیر و ترقی اور خوشحالی لے کر آئینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ویژن اور عوامی حقوق کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔ چوہدری پرویز الٰہی اپنی بہترین صلاحیتوں اور تجربے سے پنجاب میں عمران خان کے عوامی فلاح کے پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -