جون، کریڈٹ کارڈ سے خریداری میں اضافہ 

جون، کریڈٹ کارڈ سے خریداری میں اضافہ 

  

اسلام آباد(اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ صارفین نے 73 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 32.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ صارفین نے 55 ارب روپے کی خریداری کی تھی،مئی کے مقابلہ میں جون میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری میں 1.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 71 ارب روپے کی خریداری کی جوجون میں بڑھ کر73 ارب ہوگئی۔

مزید :

کامرس -