کھادوں کی آسان دستیابی یقینی بنار ہے ہیں، رانا علی ارشد 

کھادوں کی آسان دستیابی یقینی بنار ہے ہیں، رانا علی ارشد 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری زراعت)ٹاسک فورس (پنجاب رانا علی ارشدنے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ زراعت زرعی کھادوں کی آسان دستیابی اور پرائس کنٹرول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہا ہے۔اس ضمن میں محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذیعے کھادوں کی ترسیل اور کوٹہ کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ای فرٹیلائزر یا ڈیجیٹل گرداوری کا نظام یکم اگست 2022 سے صوبہ بھر میں نافذ العمل کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے مزید بتایا کہ اس نظام کے تحت صوبہ بھر میں کھاد ڈیلرز کے پاس موجود کوٹہ اور سیلرز کے نظام کوشفاف انداز میں مانیٹر کیا جائے گا۔  ڈیجیٹل گرداوری کے ذریعے کاشتکاروں کو گھر بیٹھے ایس ایم ایس کے ذریعے یوریا کھاد کے کوٹہ اور قریبی سینٹر کے متعلق تفصیلات ارسال کی جائیں گی۔اس نظام کے تحت کاشتکار یوریا کھاد کے حصول کیلئے اپنے موبائل فون سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبرurea<space>CNIC لکھ کر 8070 پر ایس ایم ایس کریں گے۔

مزید :

کامرس -