پنجاب میں حق اور سچ کو فتح نصیب ہوئی غرور اور تکبر کا سرنگوں ہوا،صفدر بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) لبرٹی مارکیٹ بورڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حق اور سچ کو فتح نصیب ہوئی، غرور اور تکبر کا سرنگوں ہوا ہے۔ پنجاب کے عوام کو آل شریف کی غلامی سے نجات مل گئی ہے۔ پنجاب کے غیور عوام عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پنجاب میں مافیا کیخلاف چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی جدوجہد اور عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ 25 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر جو ظلم کی داستان رقم کی گئی اس کا احتساب ناگزیر ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نومنتخب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی صوبے میں پولیس گردی کا شکار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کو انصاف دلوائیں۔ غنڈہ گردی میں ملوث افسران کا احتساب ہو تاکہ آئندہ کوئی ماورائے قانون ایسی حرکت ناں کرسکے۔