امپورٹ پابندی نے صنعتی سرگرمیاں غیر فعال بنا دیں،کاشف امین

امپورٹ پابندی نے صنعتی سرگرمیاں غیر فعال بنا دیں،کاشف امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ پاکستان میں امپورٹ پر پابندی نے صنعت و تجارتی سرگرمیاں غیر فعال بنادی ہیں۔ امپورٹ بند ہونے سے ملکی معاشی حالات عدم توازن کے بدترین حالات سے گزر رہے ہیں ۔ ڈالر کا زور ناں ٹوٹنے سے خام مال اور مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔  روپے کی قدر بہتر  ہونے سے ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر آئے گی۔

 اور کاروبار چل سکیں گے۔ حکومت روپے کی بے قدری پر قابو پانے کیلئے ملکی کاروباری امور کو بحران سے نکالے۔ حکومت معاشی بحران کے حل کیلئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امپورٹ پر پابندی ہٹانے کے حوالے سے موثر لائحہ عمل تشکیل دے۔ ناہموار  معاشی حالات کی بہتری کیلئے پائیدار معاشی  حکمت لائی جائے ۔ ڈالر کی پرواز روکنے کیلئے روپے کی قدر کو بہتر بنایا جائے۔  صنعت و تجارت سے جڑے بزنس سیکٹر کے مسائل ختم ہونے اور امپورٹ کھولنے سے ملکی معیشت  خوشحالی کی طرف گامزن ہو گی۔

مزید :

کامرس -