کاشتکاروں کو کالی زیری کی بروقت کاشت کی ہدایت 

کاشتکاروں کو کالی زیری کی بروقت کاشت کی ہدایت 

  

   قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہاہے کہ کالی زیری طبی خواص رکھنے والا ایک انتہائی اہم ادویاتی پودا ہے جس کے پتے اورجڑیں مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ کالی زیری کا بیج کا پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتاہے لہذا اس کی کاشت فوری شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرتے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پیکوبتایا کہ کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5سے 6مرتبہ ہل و سہاگہ چلاکر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ زمین کی زرخیزی کیلئے 10 سے 12گڈے گوبرکی گلی سڑی کھاد میں اچھی طرح ملادینی چاہئیے کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے تین کلوگرام فی ایکڑرکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکارکھیت میں ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے پر کھیلیاں بناکر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدمعلومات محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔\378

مزید :

کامرس -