لوبیا کے کاشتکار زرخیز زمین کا انتخاب کریں، محکمہ زراعت

لوبیا کے کاشتکار زرخیز زمین کا انتخاب کریں، محکمہ زراعت

  

   قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو بروقت کاشت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکارلوبیاکی فصل کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیت کووترآنے پر دوسے تین مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوبیاکی ترقی دادہ اقسام سی پی ون سی پی ٹوسی پی518 وائٹ سٹارایس اے ڈینڈی وغیرہ کاشت کرکے بہتر پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارہ کی فصل کیلئے شرح بیج12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کے لئے 8سے10کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہئیے۔  اچھی پیداوارکے لئے زمین کی تیاری کے دوران ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ کھیت میں ڈالنے کے علاوہ لوبیاکی فصل بذریعہ ڈرل بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں درمیانی فاصلہ کم ازکم ایک فٹ ہوناچاہئیے۔\378

مزید :

کامرس -