گریٹو لاہورسوسائٹی الیکشن،چنار باغ ویلفیئر گروپ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

گریٹو لاہورسوسائٹی الیکشن،چنار باغ ویلفیئر گروپ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر ...

  

لاہور(پ ر) 28اگست کو گریٹر لاہورکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کے سلسلے میں چنار باغ ویلفیئر گروپ کے امیدواروں عبدالرشید بھٹی صدر، جاوید اقبال قریشی امیدوار برائے نائب صدر، نعمان نور امیدوار برائے فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کی سیٹوں کیلئے مبارک علی شاہد، حاجی جاوید اقبال، وسیم قادر، میاں عادل، یاور علی جٹ، میاں عبدالرؤف، جمیل ناز اور پرویز آفتاب نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ تمام امیدواروں نے محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے تنویر قادری سے کاغذات نامزدگی وصول کئے، اس موقع پر امیدوار برائے صدر عبدالرشید بھٹی نے کہا کہ انشاء  اللہ الیکشن میں کامیاب ہو کر سوسائٹی کے تمام مسائل حل کرینگے، سوسائٹی کو بہترین سوسائٹی بنائیں گے، امیدوار برائے نائب صدر جاوید اقبال قریشی نے کہا کہ ہمیں ممبران سوسائٹی کی حمایت حاصل ہے انشاء  اللہ تعالیٰ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے، اور تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

مزید :

کامرس -