زونگ اور صحت کہانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں سیلو لر اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے زونگ فور جی نے پاکستان کے معروف ٹیلی میڈیسن انٹر پرائز،صحت کہانی کے ساتھ ملکر 12ہزار سے زائد پسماندہ افراد کو صحت سے متعلق مفت آن لائن مشاورت فراہم کرنے کا ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔زونگ نے لوگوں کو صحت کی مفت دیکھ بھال (خاص کر کوویڈ کے دوران)تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے صارفین کو پرومو کوڈZONGSEHATکے ذریعہ مفت سیشن کی سہولت فراہم کی،جس کے نتیجہ میں ملک کے طول وعرض میں کوویڈ سے غیر متاثر مریضوں کیلئے 5ہزر سے زائد اور کوویڈ کے مریضوں کیلئے7ہزار سے زائد مشورے فراہم کئے گئے۔ زونگ نے عوام کو بروقت اور درست معلومات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فیس بک لائیو کے ذریعہ صحت سے متعلق آگاہی کے متعددسیشنز بھی منعقد کئے،جس میں ذیابیطس،موٹاپے،کوویڈ،ذہنی امراض سمیت صحت کے مختلف خدشات کے بارے میں معلومات کے ساتھ لاکھوں افراد تک رسائی حاصل کی گئی۔