فوڈ پانڈا کی رائیڈرز کو مفت ٹائرز فراہم کرنے کی سہولت 

فوڈ پانڈا کی رائیڈرز کو مفت ٹائرز فراہم کرنے کی سہولت 

  

 لاہور(پ ر)ملک میں صف اول کا آن لائن ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والا ادارہ، فوڈ پانڈا نے ڈیلیوری رائیڈرز کے اخراجات میں کمی لانے کے لئے اپنی وسیع کاوشیں جاری رکھنے کے حوالے سے پینتھر ٹائرز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد فوڈ پانڈا کے تمام رائیڈرز کو مفت اور رعایتی نرخوں پر ٹائرز فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے معاہدے کی دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوڈ پانڈا کی طرف سے ڈائریکٹر آپریشنز فرحان خان، ہیڈ آف لاجسٹکس حیدر ملک، ہیڈ آف رائیڈر ایکسپرینس شہریار جنید نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پینتھر ٹائرز کی طرف سے سی او او خرم جاوید، جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز عاصم احمد آبرو، ہیڈ آف مارکیٹنگ عثمان مختار گوندل اور برانڈ منیجر اسامہ عمران موجود تھے۔ پاکستان بھر میں ڈیلیوری رائیڈرز کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے جس سے انکی گزربسر کی آمدن کم ہورہی ہے۔ اس اشتراک کی بدولت نہ صرف انہیں اپنی بائیک کی دیکھ بھال برقرار رکھنے میں باسہولت انداز سے آسانی ہوگی بلکہ فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کو بلامعاوضہ اور رعایتی نرخوں پر ٹائر اور ٹیوب فراہم کی جائیں گی۔ 

مزید :

کامرس -