ریمکس پاکستان اور مختلف فرنچائزی کے مابین ایم ا و یو سائن

ریمکس پاکستان اور مختلف فرنچائزی کے مابین ایم ا و یو سائن

  

لاہور(پ ر) دنیا کی سب سے بڑی نمبر ون اور معتبر رئیل سٹیٹ فرنچائزی ریمکس گلوبل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چپ بریکن لاہور آئے اس موقع پر انہوں نے لاہور میں ریمکس پاکستان کے مختلف دفاتر کا افتتاح کیا ان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب گزشتہ روز پی سی ہوٹل میں ہوئی جس میں ریمکس پاکستان اور مختلف فرنچائزی کے مابین ایم او یو سائن کئے گئے اس وقع پر ریمکس پاکستان کے نائب صدر رافع قمر اور سی ای او ریمکس پاکستان اصغر علی بھی موجود تھے چپ بریکن نے اس موقع پر کہاکہ ریمکس جیسے بڑے رئیل اسٹیٹ برانڈ کا پاکستان میں کام کرنا خوش آئند ہے ریمکس دنیا کا سب سے معتبر اسٹیٹ برانڈ ہے جس کی بدولت اب اوور سیز پاکستانی بغیر کسی خوف کے یقین اور اعتماد کے ساتھ پاکستان کی رئیل انڈسٹری میں انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -