مختلف پراجیکٹس میں کام کر رہی ہوں، صدف بھٹی

مختلف پراجیکٹس میں کام کر رہی ہوں، صدف بھٹی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل صدف بھٹی نے کہا کہ میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔ میں نے ہمیشہ ڈراموں میں ان کرداروں کو پسند کیا ہے جو پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوتے ہیں۔میرا نیا ڈرامہ ”چلتی کا نام گاڑی“ ناظرین کو بہت پسند آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں صدف بھٹی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

 اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔ صدف بھٹی نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ وہ اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔

مزید :

کلچر -