غفار لہری نے نیا کامیڈی گیت”گیبو“ مکمل کرلیا
لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین و پاکستان فلم ٹی وی سٹیج آرٹسٹ غفار لہری نے اپنا نیا کامیڈی گیت”گیبو“ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز X-One سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کا میوزک مبشرعلی نے ترتیب دیاتھا جبکہ اس کی مکس ماسٹرنگ ٹیپوسردارنے کی تھی۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ اس گانے کی شاعری ان کی اپنی لکھی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ اس گانے کو انہوں نے یوکے میں مقیم ایک سدابہار شخصیت صابرعلی گیبوکو مدنظررکھتے ہوئے لکھا گیاہے جو ایک فنکار دوست شخص ہیں۔غفار لہری نے مذید بتایاکہ اس گانے کا ویڈیو بھی جلدتیار کرلیاجائیگااور اسے سوشل میڈیا پر ریلیز کردیاجائے گا۔