ماڈل واداکارہ نغمہ شہزادی کی مصروفیات بڑھ گئیں 

  ماڈل واداکارہ نغمہ شہزادی کی مصروفیات بڑھ گئیں 

  

لاہور (فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ نغمہ شہزادی کی مصروفیات میں اضافہ جلد نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔اس ھوالے سے نغمہ نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بطور ماڈل و ایکٹر میں نے جتنا کام کیا اس سے مطمئن ہوں میری خواہش ہے کہ جہاں جاؤں لوگ مجھے میرے نام سے جانیں۔ان کا مزید کہنا تھا میں نے ابھی تک مختلف نوعیت کا کام کیا ہے اور جتنا بھی کام کیا ہے اس سے میرے کام میں مزید نکھار آیا ہے۔اس میں مزید بہتری کے لئے بہت جلد مختلف پراجیکٹ میں نظر آؤں گی اس سے قبل مختلف فوٹو شوٹ،گانوں میں بطور ماڈل و ایکٹر پرفارم کر چکی ہوں جبکہ بہت جلد ایک مختلف نوعیت کی ویب سیریز میں نظر آؤں گی مجھے امید ہے کہ شائقین مجھے اپنی محبتوں سے نوازیں گے۔ 

مزید :

کلچر -