مہنگائی کے باعث پنجاب بھر کے تھیٹرز کا بحران بڑھتا جا رہا 

 مہنگائی کے باعث پنجاب بھر کے تھیٹرز کا بحران بڑھتا جا رہا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) مہنگائی کے باعث پنجاب بھر کے تھیٹرز کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اس وقت لاہور کے تھیٹرز میں شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اس حوالے سے تھیٹر سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی روٹی، بچوں کی فیس،بجلی کے بل اور پٹرول وغیرہ پورا کریں یا ڈرامہ دیکھنے آئیں اگر یہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب تھیٹر بھی قصّہ ماضی بن جائیں گے۔ یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹر مالکان منہ مانگے داموں پر ٹکٹ فروخت کررہے تھے اس حوالے سے کسی بھی ادارے کی جانب سے ایکشن نہ لینا لمحہ فکریہ تھا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے تمام نجی تھیٹرز میں ٹکٹیں کئی گنا زیادہ نرخ پر فروخت کی جا رہی تھیں۔پنجاب تھیٹرز آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تھیٹر مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے لوگوں کو روٹی کے لالے پڑیں ہوئے ہیں وہ ڈرامہ کیا دیکھیں گے دو تین سو روپے والی لائن بھی خالی رہنے لگی ہے اس بات سے آپ بحرانی کیفیت کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں۔دوسری جانب فنکاروں نے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔
 اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر وقاص نے کہا کہ عید کے دنوں میں شاید کسی تھیٹر نے مقررہ قیمت سے زائد ٹکٹ فروخت کیا ہو لیکن 8سے 10ہزار والی بات ماننے میں نہیں آتی۔

مزید :

کلچر -