فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے متعلق تجویز قابل غور،نوید الٰہی

فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے متعلق تجویز قابل غور،نوید الٰہی

  

لاہور(پ ر)چیئرمین عوام تحفظ موومنٹ  ڈاکٹر نوید الٰہی نے کہا ہے کہ  فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز قابلِ غور ہے۔ اعلیٰ عدالتوں کے غیر ضروری اختیارات میں کمی لانا ہو گی  تاکہ وہ سیاست اور مقنننہ میں مداخلت نہ کرے۔ ڈاکٹر نوید الٰہی نے اپنے پارٹی کے ساتھیوں کو پیغام دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا ہدف حصولِ اقتدار ہوتا ہے جس کے لئے وہ بکنے اور جھکنے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں اگر عوام کی خدمت کرنی ہو تو وہ اپوزیشن میں بھی رہ کر کی جا سکتی ہے۔ عوام تحفظ موومنٹ اس روایتی سیاست سے ہٹ کر عوام کی فلاح، نظام کی اصلاح اور معاشرے کی رفاہ کے لئے کوشاں رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -