بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف مظاہرے، چیف جسٹس سے سوموٹولینے کا مطالبہ 

  بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف مظاہرے، چیف جسٹس سے سوموٹولینے کا مطالبہ 

  

        لاہور (لیڈی رپورٹر)بجلی کے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف شہر بھر میں احتجا جی مظا ہرے، مظاہرین نے چیف جسٹس سے بجلی ہے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا۔تفصیلا ت کے مطا بق  مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عام آدمی کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،بجلی کے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس نے عوام کی نیندیں حرا م کر دیں دو  وقت کا کھا نا کھا ئیں کہ بجلی کے بل ادا کر یں سیلز ٹیکس کے خلاف شہری سراپا احتجا ج بن گئے، مظاہرین نے عاطف چوک ساندہ روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کی اور بجلی کے بل نذر آتش کر دئیے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ سرمایہ دار اور دیہاڑی دار مزدور طبقے سے یکساں ٹیکس لینا ناانصافی ہے۔ایک یونٹ استعمال کرنے والے کو چھ ہزار سیلز ٹیکس عائد کر دینا ظلم ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جس طرح سیاسی معاملات میں آدھی رات عدالتیں لگاتے ہیں اسی طرح عوام پر معاشی ظلم کا بھی نوٹس لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -