صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،علی جان 

صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،علی جان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن علی جان خان نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، صوبے میں علا ج معالجے کی سہولیات کو مثالی بنانے کے لئے ہم سب کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج، ایل جی ایچ جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے سیکرٹری صحت کو انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ مختلف شعبوں کے پروفیسرز، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم و انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے جنرل ہسپتال ایووننگ آؤٹ ڈور شفٹ میں مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کو سراہا۔

  ہوئے کہا کہ ایسے لوگ جو صبح کے اوقات میں اپنے طبی معائنے کیلئے ہسپتال نہیں آ سکتے ان کے لئے ایووننگ آؤٹ ڈور شفٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔