پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعظم گرین یوتھ موومنٹ کلب کے تحت شجرکاری

پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعظم گرین یوتھ موومنٹ کلب کے تحت شجرکاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعظم گرین یوتھ موومنٹ کلب کے تحت شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب  میں پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے بوٹینیکل گارڈن میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی پروفیسر ڈاکٹرعبدالناصر خالد، اقامتی آفیسر دؤم جلیل طارق، فیکلٹی ممبران و دیگرنے شرکت کی۔

 اپنے خطاب میں ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے کہا کہ قدرتی ماحول کی حفاظت کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلباؤطالبات، اساتذہ اور ملازمین پرزور دیا کہ سر سبز و شاداب ماحول کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -