ملک کو بندگلی کی طرف دھکیلا جارہا ہے،رانا فاروق اشرف
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر اور صوبائی حلقہ پی پی 42کے رہنما رانا فاروق اشرف ایک لاڈلے کی وجہ سے ملکی سیاست کو بند گلی کی طرف لیجایا جارہا ہے اور اس لاڈلے کی وجہ سے اس کا الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے زیر سماعت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو فوری سنایا جائے۔
تاکہ ملک میں جو ہیجان کی کیفیت ہے اس کا خاتمہ ہو سکے جب الیکش کمیشن اس کا فیصلہ سنانے کا ارادہ کرتا ہے تو یہ لاڈلہ اس کے خلاف مہم شروع کردیتا ہے اور اس کو دبا? میں لانے کی مہم چلاتا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔