مانگامنڈی میں پرائس مجسٹریٹس کو فعال بنایا جائے،عوامی مطالبہ

مانگامنڈی میں پرائس مجسٹریٹس کو فعال بنایا جائے،عوامی مطالبہ

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی شہر اور گردونواح میں مہنگائی بے قابو، عوام پریشان، سبزیاں دالیں چکن گھی دودھ غریب عوام کی  پہنچ سے دور، دو وقت کی روٹی بھی کھانا مشکل ہو گیا۔غریب عوام نے کہا ہے کہ حکمران جو آپ سبسڈی ریلیف والے آٹے کا فائدہ مگرمچھ دکانداروں کو پہنچا رہے ہیں وہ دکاندار آٹا کبھی بھی سرکاری ریٹ پر فروخت نہیں کرتے سب بلیک میں فروخت کرتے ہیں۔ غریب عوام شہریوں اور فیکٹری ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال بنا یا جائے۔مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے فوری کارروائی کر کے مہنگے داموں اشیاء خورددنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالاتوں میں بند کیاجائے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -