تحریک انصافاین اے 126میں یوم تشکر کی تقریب،مٹھائی تقسیم
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنمامیاں محمد زاہد کی جانب سے این اے 126گلشن راوی میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی،میاں امجد قبال، جمیل چاند پوری، ملک علی احمد، وقار کمبوہ،حافظ بلال، میاں بشارت سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن میں مٹھائی تقیسم کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں زاہد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب میں بھی حکومت بننے سے کامیابی کا نیا سفر شروع ہوگا۔
بڑے بڑے بھاری سیاستدانوں کی سازشیں دم توڑ گئیں اور ان کو شکست ہوئی، لوٹے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔پنجاب کی باشعور عوام نے لوٹوں کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ اب ان کے ووٹوں پر منتخب ہونے والے بھیڑ، بکریوں کی طرح فروخت نہیں ہوں گے۔صرف تین ماہ میں اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، 150روپے والا ڈالر، 235روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نا اہل وزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر استعفیٰ دے دیں ورنہ عوام انہیں خود ایوان وزیر اعظم سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔