پروفیسر نیاز اختر کی بطور وائس چانسلر تقرری خوش آئند،آفیسرز ایسوسی ایشن
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں پروفیسر نیازاحمداختر کی بطور وائس چانسلر تین ماہ کے لئے تقرری کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اس موقع پر صدرجلیل طارق، سیکریٹری رانا مظفر علی اور ایگزیکٹیو ممبران نے15فیصد خصوصی الاؤنس کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 25فیصد خصوصی الاؤنس کی طر پر 15فیصد خصوصی الاؤنس کیلئے بھی حکام بالا سے منظوری لی جائے۔ جس پر وائس چانسلر نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں جلد از جلد مستقل وائس چانسلر اور پرووائس چانسلرکی تقرری عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ڈاکٹر توقیر علی، انتخاب عالم، کاشف نذیر، محمد بوٹا، ملک محمد وارث، ڈاکٹر محمد عباس، ضیاء اللہ چوہدری، محمد ابوبکر اور محمد آصف علی خان نے شرکت کی۔